حیدرآباد۔5۔اپریل(اعتماد نیوز)عوام کے لئے اب گیس کے حصول کے لئے مختلف
مسائل کے حل کا وقت قریب آگیا ہے۔ کیونکہ اب گیس پانچ کیلو کے چھوٹے سلنڈرس
کرانہ کی دکانوں اور مقامی سوپر مارکٹ سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔مشہور
پٹرولیم کمپنی \'INDIAN OIL CORPORATION\' نے اس اسکیم کے
آغاز کا فیصلہ
کیا جسکے تحت سب سے پہلے ملک کے پانچ اہم شہروں یعنی بنگلور
‘چینائی‘گورکھوپور اور لکھنؤ میں آغاز کیا جائیگا۔ جہاں کے ہر شہر میں
11دکانوں کو قائم کیا جائیگا جہاں سے سلنڈرس دستیاب ہوتے ہیں۔ اور اسکے بعد
ملک کے 50شہروں میں بھی بہت جلد اسکا آغاز کیا جائیگا۔